خبرنامہ پاکستان

پٹرول کی قیمت میں 8 روپے48 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش

اسلام آباد:(آئی این پی) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 8 روپے 48 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردہ سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 48 پیسے کمی کی سفارش کی گئی جس کے بعد سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول فی لیٹر 62 روپے 77 پیسے میں دستیاب ہوگا جب کہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے97 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اوکٹین کی قیمت 72 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔اوگرا کی سمری میں ڈیزل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 67 پیسے اور ایچ او بی سی 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی سمری میں صرف مٹی کے تیل میں اضافے کی سفارش کی گئی جو کہ ایک روپیہ 66 پیسے فی لیٹر ہے اور سمری کی منظوری کے بعد مٹی کا تیل 44 روپے 91 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔