خبرنامہ پاکستان

پٹھانکوٹ حملے کے زخم اور ہمارے فوجیوں کا خون اب بھی تازہ ہے: شیوسینا

ممبئی (آئی این پی )ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بی جے پی سے کہا ہے کہ وہ وزیراعلی ہماچل پردیش سے سبق سیکھتے ہوئے بھارتی سرزمین پر پاک بھارت ٹی 20میچ کو رکوائے اور پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی لگائی جائے، کیونکہپٹھانکوٹ حملے کے زخم اور ہمارے فوجیوں کا خون اب بھی تازہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا نے اپنے اخبار سامنا میں اپنے ایک اداریئے میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت پاک بھارت ٹی 20میچ رکوائے اور پاکستانی فنکاروں کی بھارت آمد پر پابندی لگائی جائے،حکمران جماعت کو وزیراعلی ہماچل پردیش سے سبق سیکھنا چاہیے۔شیو سینا نے دھمکی دی کہ جو بھی اقتدار میں ہیں انکے لیے اچھا ہوگا کہ وہ پاک بھارت ٹی 20ورلڈ کپ میچ کی بات نہ کریں۔ہم وربہادرا سنگھ کا انکی ریاست میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی 20ورلڈ کپ میچ کے انعقاد کی مخالفت کرنے پر خیرمقدم کرتے ہیں۔ پٹھانکوٹ کے زخم اور ہمارے فوجیوں کا خون اب بھی تازہ ہے۔