خبرنامہ پاکستان

پٹھان کوٹ حملہ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ویزے مل گئے، بھارتی میڈیا

نیو دہلی:(اے پی پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چھ رکنی پاکستانی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا ویزا کلیئر کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹیم دو جنوری کو پٹھان کوٹ ائیر بیس پر ہونے والے حملے کی تحقیق کرے گی۔ اعلیٰ حکام نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی ٹیم کو سات روزہ ویزا دیا گیا ہے۔ تاہم تاریخوں کا اعلان پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے کیا جائے گا بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم مارچ کے آخری ہفتے میں بھارت آئے گی۔ دو جنوری کو پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے میں چھ حملہ آور اور سات سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔