اسلام آباد:(اے پی پی) پٹھان کوٹ واقعہ پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے واقعہ کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے کی سفارش کردی۔پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات میں اہم موڑ آ گیا۔ ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ واقعہ پرخصوصی تحقیقاتی ٹیم کے تین تفصیلی اجلاس منعقد ہوئے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے واقعہ کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے کی سفارش کی۔ ایف آئی آربھارتی قومی سلامتی مشیر کی جانب سے دی گئی معلومات اور دستاویزات کو مدنظر رکھ کردرج کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ ایف آئی اے میں درج کیا جائے یا سی ٹی ڈی پنجاب میں، یہ فیصلہ وزیراعظم متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد کریں گے ،خصوصی ٹیم تحقیقاتی ٹیم نے مقدمے کے اندراج کے بعد نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی بھی سفارش کی ہے۔