اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیاہےکہ 50 سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے۔
گزشتہ روزنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نوازشریف 100 فیصد جیل جائیں گے۔
فواد چوہدری کے بیان پر سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے جب کہ خواجہ حارث کی استدعاپر وزیراطلاعات نے ایک اور تازہ بیان دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں اگر کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ کیس میں نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے،بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔اپوزیشن کے پاس کوئ لیڈرشپ ہے نہ نظریہ صرف پیسے بچانے کیلئےسیاست ہو رہی ہے،پچاس سے زیادہ جیل جائیں گے