خبرنامہ پاکستان

پچھلے 15برسوں میں ہم صرف اپنے آپ میں الجھ رہے ہیں

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پچھلے 15برسوں میں ہم صرف اپنے آپ میں الجھ رہے ہیں ،اسلامی دنیا میں پاکستان اہم کردارادا کرسکتا تھا مگر ہمیں اسلامی دنیا کی قیادت کا اہل نہیں رہنے دیا گیا ،ملک کو اقتصادی لحاظ سے بہتر نہیں بنا سکے ۔جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یوآئی کے 100سال پورے ہونے پر اجتماع کر رہے ہیں ،خیرسگالی کے طور پر سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت دی گئی ہے ،ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا میں پاکستان اہم کردارادا کرسکتا تھا مگر ہمیں اسلامی دنیا کی قیادت کا اہل نہیں رہنے دیا گیا ، پچھلے 15برسوں میں ہم صرف اپنے آپ میں الجھ رہے ہیں ۔سربراہ جے یوآئی (ف) نے کہا کہ سی پیک سے بہت سے ممالک کا مفاد وابستہ ہوگا ،ہم ملک کو اقتصادی لحاظ سے بہتر نہیں بنا سکے ،ہمیں پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ اور معیشت میں مضبوط بنانا ہے ۔