خبرنامہ پاکستان

پڑول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پڑول کی قیمتوں میں اضافہ اور توانائی کے بحران کی وجہ سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتو ں میں بھی مزید اضافہ ہوگا ،توانائی کے بحران کی سنگین نقطہ عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ کو کارکنوں سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں بھی کچھ ریلیف کی توقع نہیں ،ماضی میں بھی مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے ، دو ماہ بعد آنے والے بجٹ سے عوام کے لئے جان اور تن کا رشتہ برقرار رکھنا مزید مشکل ہو جائے گا ، ماضی کی طرح یہ بجٹ بھی الفاظوں کا ہیرپھیر گا ،اس بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفا ن آْئے گا اور بیر روز گاری میں اضافہ ہوگا ، اس عجیب بجٹ سے معاشی توازن بگڑ جائے گا۔