خبرنامہ پاکستان

پہاڑوں پر برفباری

لاہور: (ملت+اے پی پی) پہاڑوں پر برف نے سب کچھ جما دیا۔ ملک کے اکثر علاقے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہیں۔ گلگت بلتستان کے علاقے گانچھے میں زندگی منجمد ہے۔ پارہ منفی اٹھارہ تک گر چکا ہے۔ دریائے شیوک کا پانی بھی برف بن چکا ہے۔ گزرے چوبیس گھنٹوں کے دوران کالام میں درجہ حرارت منفی پندرہ، استور میں منفی چودہ، سکردو میں منفی تیرہ ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں اگلے ہفتے کراچی سمیت اکثر علاقوں میں ٹھنڈ بڑھے گی۔ کہیں، کہیں بارش بھی برسے گی۔ پنجاب کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔