خبرنامہ پاکستان

پہلے ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کا بھارتی ڈاکٹرائن ڈھونگ ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان، روس اور چین کی سہ ملکی کانفرنس دسمبر میں ماسکو میں ہو گی۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی ایک بڑا عالمی چیلنج ہے، اس جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، نیوکلیر ڈاکٹرائن کے حوالے سے بھارتی وزیر دفاع کا بیان دوہرے معیار کا ایک اور اظہار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات عالمی اور خطے کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔