خبرنامہ پاکستان

پیراڈائزلیکس؛19 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

پیراڈائزلیکس؛19 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پیراڈائز لیکس میں شامل ایک سو پینتیس پاکستانیوں میں سے انیس کیخلاف ایف بی آرنے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی اور نادرا سمیت متعلقہ اداروں سے ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے ۔ ایف بی آر نے تفصیلات حاصل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھ کر مالی ٹرانزیکشنز،بینک اکاؤنٹس ،کمپنیوں،خاندان اور رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ طلب کیا ہے ۔ متعلقہ افراد کیخلاف ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ قوانین کے تحت تحقیقات کی جائیں گی۔ پیرا ڈائز لیکس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی، کاروباری شخصیت صدر الدین ہاشوانی، نشاط گروپ کے میاں منشا، چیئرمین سونیری بینک علاءالدین اور کرنسی کے بزنس مین عبید الطاف خانانی سمیت ایک سو پینتیس افراد شامل ہیں جن کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ۔ ایف بی آر نے ان 19 افراد کے نام ظاہر نہیں کئے جن کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں ۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی اور نادرا سمیت متعلقہ اداروں سے ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے ۔ ایف بی آر نے تفصیلات حاصل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھ کر مالی ٹرانزیکشنز،بینک اکاؤنٹس ،کمپنیوں،خاندان اور رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ طلب کیا ہے ۔ متعلقہ افراد کیخلاف ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ قوانین کے تحت تحقیقات کی جائیں گی۔ پیرا ڈائز لیکس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی، کاروباری شخصیت صدر الدین ہاشوانی، نشاط گروپ کے میاں منشا، چیئرمین سونیری بینک علاءالدین اور کرنسی کے بزنس مین عبید الطاف خانانی سمیت ایک سو پینتیس افراد شامل ہیں جن کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ۔