خبرنامہ پاکستان

پیرس: منشیات برآمد ہونے پر پی آئی اے فضائی میزبان کو حراست میں لے لیا گیا

پیرس: منشیات برآمد

پیرس: منشیات برآمد ہونے پر پی آئی اے فضائی میزبان کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو پیرس میں منشیات برآمد ہونے پر فرانسیسی حکام نے حراست میں لے لیا۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق ‘فلائٹ اسٹیورڈ سے کتنی منشیات برآمد ہوئی، اس حوالے سے فرانسیسی حکام نے نہیں بتایا’۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘اب دیکھنا یہ ہے کہ فضائی میزبان کو فرانس میں سزا ہوتی ہے یا اسے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے’۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ‘قومی ایئرلائن نے تنویر گلزار کو معطل کر دیا ہے اور الزامات ثابت ہو گئے تو اسے نوکری سے بھی برخاست کر دیا جائے گا’۔
لندن، پی آئی اے طیارے سے ہیروئن برآمد ہونے کا دعویٰ
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ‘سیکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمےداری نہیں ہوتی’۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ سیکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا گیا’۔ مالی مسائل میں گھری قومی ایئرلائن کو درپیش ایک اہم مسئلہ طیاروں سے منشیات برآمد ہونے کا بھی ہے۔
پی آئی اے منشیات معاملہ، کیٹرنگ عملے کے 5افراد زیرحراست
گذشتہ برس 15 مئی کو بھی لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 785 سے ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔ بعدازاں اسی مہینے پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی ایک پرواز سے 20 کلوگرام ہیروئین برآمد ہوئی ہے، جس پر کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا، کیونکہ منشیات کیٹرنگ کیبن کے اندرونی حصوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔