خبرنامہ پاکستان

پیرس میں پی آئی اے کے طیاروں کی سراغ رساں کتوں سے جانچ پڑتال

پیرس میں

پیرس میں پی آئی اے کے طیاروں کی سراغ رساں کتوں سے جانچ پڑتال

پیرس :(ملت آن لائن) فرانس میں پی آئی اے کے فضائی میزبانوں سے ہیروئن برآمدگی کے واقعے کے بعد فرانس میں پی آئی اے کی تمام پروازوں کی جانچ پڑتال کا عمل مزید سخت کردیا گیا ہے۔

پاکستان سے پیرس پہنچنے والی پی آئی اے کی پروازوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے پیرس پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز کے مسافروں کو بھی اترنے کی اجازت نہیں دی گئی، انتظامیہ کی جانب سے سراغ رساں کتوں کی مدد سے طیارے کو پہلے سرچ کیا گیا۔

پیرس ایئر پورٹ پر کسٹم کے عملے نے پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی مکمل طور پر جامہ تلاشی لی، طیارہ کلیئر ہونے کے بعد مسافروں کو باہر جانے کی اجازت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے فضائی میزبان گلزار تنویر کے قبضے سے چار کلو ہیروئن برآمد ہونے کے بعد ان کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری اور سزا کے بعد پی آئی اے کی پروازوں پر سختی کی گئی ہے۔