خبرنامہ پاکستان

پیر تک مغویوں سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے: چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ پانچویں شہری کے اہلخانہ نے اغواء کی اطلاع دی ہے، وزیر قانون اسلام آباد پولیس سے معلومات لیں۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وزیر داخلہ کے اعلان کے باوجود شہری کا غائب ہونا پارلیمنٹ کو پیغام ہے، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ کسی گروپ سے خوفزدہ نہیں ہو گی۔ رضا ربانی نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کو پارلیمانی رہنماؤں سے بات کر کے پیر تک رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔