خبرنامہ پاکستان

پیمرا کا غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے خلاف اجلاس

چیرمین پیمرا:(اے پی پی) چیرمین پیمرا کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے خلاف لائحہ عمل پر کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔ پندرہ نومبر 2016 کے بعد ایسے کاروباری افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ پیمرا اعلامیے کے مطابق چیرمین ابصار عالم کی زیر صدارت پیمرا اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات ، سیکرٹری داخلہ چیرمین ایف بی آر سمیت ممبر پیمرا خیبر پختونخوا اور ممبر پنجاب نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میںاتھارٹی کو غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے خلاف کارروائی سے متعلق لائحہ عمل پر عمل درآمد سے آگاہ کیا گیا۔ پیمرا اتھارٹی نے ڈی ٹی ایچ لائسنسنگ کی شرائط و ضوابط میں دو مزید شقوں کے اضافے کی توثیق کی،ڈی ٹی ایچ لائسنس ہولڈر اپنا پلیٹ فارم لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز، لینڈنگ رائٹ پرمیشن ہولڈرز کو بلا تفریق فراہم کرے گا۔ پیمرا اتھارٹی نے مختلف چینلز کی اپ لنکنگ اسٹیشز اور نام، لوگو تبدیلی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی،سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر 10 فیصد غیر ملکی مواد کی شرح کا 24 گھنٹے کی نشریات پر متعین کرنے کی منظوری دی گئی۔