خبرنامہ پاکستان

پیٹرو کیمیکل کمپلیکس بننے سے چین اور بھارت کی توانائی کی ضروریات پوری ہو سکیں گی:احسن اقبال

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس بننے سے چین اور بھارت کی توانائی کی ضروریات پوری ہو سکیں گی،پاکستان خطے میں توانائی کوریڈور بنا سکتا ہے۔ بدھ کو وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں پٹرولیم انسٹیٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں توانائی بحران طلب و رسد میں بہتر منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث پیدا ہوا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس بننے سے چین اور بھارت کی توانائی کی ضروریات پوری ہو سکیں گی، پاکستان خطے میں توانائی کوریڈور بنا سکتا ہے جبکہ حکومت مقامی وسائل کوبروئے کار لانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ قبل ازیں سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا نے پٹرولیم انسٹیٹیوٹ کی تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ پنجاب کی تمام صنعتوں کو 24گھنٹے گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے جبکہ ملکی ریفائنریوں کو 2017تک یورو ٹو معیار پر لایا جائے گا۔(اح)