خبرنامہ پاکستان

پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے: آصف علی زرداری

اسلام آباد/حمیدآباد (ملت + آئی این پی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزکے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ،پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت پارٹی کو صوبے میں مزید فعال ومضبوط بنانے کیلئے اپناجدوجہد تیز کردیں ،بلوچستان اورسندھ کے درمیان پانی تنازعہ پر سندھ حکومت سے بات کریں گے اورانشاء اللہ بہت جلد یہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔ وہ جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی جعفرآباد کے رہنماؤں سے اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی جعفرآباد کے رہنما ؤ ں سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی صوبائی رہنما میر حسن خان جمالی نے اسلام آباد زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں مزید فعال اور مستحکم کرنے کیلئے امور پر غور کیا گیا سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بلوچستان میں مزید فعال اور مستحکم کرنے کیلئے اپنا جدوجہد تیز کریں تاکہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی صوبے بھر میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوکر حکومت بنائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے پی پی پی نے جمہوریت کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی صوبائی رہنما میر حسن جمالی نے پارٹی کے کو چئیرمین آصف علی زرداری کو بلوچستان دورہ کرنے کی دعوت دی آصف علی زرداری دعوت قبول کی اور بہت جلد بلوچستان کا دورہ کریگا جعفرآباد کے رہنماؤں نے سندھ حکومت کے خلاف شکایت کی سندھ حکومت بلا جواز بلوچستان کی پانی بند کردی ہے پانی کی بندش سے گندم چنہ مٹر ودیگر فصلیں سوکھ جانے کا خدشہ ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت سے بات کرونگا بلوچستان کی پانی کی بندش نہیں ہونے دینگے کیونکہ بلوچستان کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں بلوچستان کے مفادات ہمارے مفادات میں شامل ہیں ۔