خبرنامہ پاکستان

پیپلزپارٹی جم کر میدان میں آچکی ہے

سکھر (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جم کر میدان میں آچکی ہے،ہم پی ٹی آئی کی طرح الزامات کی سیاست نہیں کرتے،پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، عمران خان بتائیں کہ چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی ہے۔ وہ منگل کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے سکھر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام منشور کا حصہ ہے،بھٹو سیاست میں انقلاب لائے، بھٹو کے قتل پر انصاف کے بغیر حالات بہتر نہیں ہونگے،ملک کی خارجہ پالیسی کیلئے بھٹوجیسے نڈرلیڈرکی ضرورت ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، عمران خان بتائیں کہ چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جم کر میدان میں آچکی ہے، ہم پی ٹی آئی کی طرح الزامات کی سیاست نہیں کرتے، آصف زرداری اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔