خبرنامہ پاکستان

شرجیل میمن کی جیل میں طبیعت خراب

شرجیل میمن کی جیل میں طبیعت خراب
کراچی:(ملت آن لائن) سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔
سابق وزیراطلاعات اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی سینٹرل جیل کراچی میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ جیل سپرٹنڈنٹ حسن سہتو نے شرجیل میمن کی طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ سابق صوبائی وزیراطلاعات کی کمر میں شدید درد ہے اور وہ بخار میں مبتلا ہیں جس کے لئے ڈاکٹروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں نامزد ہیں اور انہیں عدالتی حکم پر جیل منتقل کیا گیا ہے گزشتہ سماعت میں شرجیل میمن نے احتساب عدالت میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا اورعدالت سے استدعا کی تھی کہ میری گرفتاری کو غیر قانونی اور حبس بے جا قرار دیا جائے کیونکہ 23 اکتوبر کو میری گرفتاری کے لیے کوئی وارنٹ جاری نہیں ہوا تھا۔ احتساب عدالت نے شرجیل میمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی تھی۔

جیل سپرٹنڈنٹ حسن سہتو نے شرجیل میمن کی طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ سابق صوبائی وزیراطلاعات کی کمر میں شدید درد ہے اور وہ بخار میں مبتلا ہیں جس کے لئے ڈاکٹروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں نامزد ہیں اور انہیں عدالتی حکم پر جیل منتقل کیا گیا ہے گزشتہ سماعت میں شرجیل میمن نے احتساب عدالت میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا اورعدالت سے استدعا کی تھی کہ میری گرفتاری کو غیر قانونی اور حبس بے جا قرار دیا جائے کیونکہ 23 اکتوبر کو میری گرفتاری کے لیے کوئی وارنٹ جاری نہیں ہوا تھا۔