خبرنامہ پاکستان

پیپلزپارٹی میں ہر شخص برابر ہے

کراچی (ملت + آئی این پی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں ہر شخص برابر ہے ، پیپلزپارٹی عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے ، ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ عام آدمی کی بات کی ، شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ خواتین کی ترقی کیلئے کام کیا ۔ جمعہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹھٹھہ اور سجاول کے لئے سندھ پیپلزایمبولینس سروس کا آغاز کیا ۔ امن فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ۔ پیپلزپارٹی عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ عام آرمی کی بات کی ۔ ایمبولینس سروس میری والدہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا ، شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ خواتین کی ترقی کے لئے کام کیا ۔ (ن م)