خبرنامہ پاکستان

پیپلزپارٹی نےکبھی گالی کی سیاست نہیں کی: چوہدری منظور

پیپلزپارٹی نےکبھی گالی کی سیاست کی: چوہدری منظور
لاہور:(ملت آن لائن) ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ گالی کی سیاست کی بانی مسلم لیگ ن ہے، پیپلزپارٹی نے کبھی گالی کی سیاست کی نہ اب کرے گی۔ ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے وزیرریلوے سعدرفیق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن بتائے انہوں نے آئین کے لیے کیا کیا۔ چوہدری منظور نے کہا کہ نوازشریف نے میموگیٹ میں کالا کوٹ کس آئین کی بالادستی کے لیے پہنا تھا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےکبھی گالی کی سیاست کی نہ اب کرے گی۔ ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سعدرفیق شہبازشریف کی گالیوں کا توپہلے قوم کوجواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پیپلزپارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی سعد رفیق جھٹلاسکتےہیں؟۔ چوہدری منظورنے کہا کہ گالی کی سیاست کی بانی مسلم لیگ ن ہے، پیپلزپارٹی کل بھی وفاق کی جماعت تھی اورآج بھی ہے۔