خبرنامہ پاکستان

پیپلزپارٹی کا 10مارچ کو ملتان جلسہ‘ گیلانی کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت

ملتان (ملت + آئی این پی) 10 مارچ کو ملتان میں ہونے والے جلسے کیلئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کے سینئر رہنماوں سے مشاورت کی، سابق وزیر اعظم کو نقشے کی مدد سے جلسہ گاہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 10 مارچ کو ملتان قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کے لئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کے سینئر رہنماوں سے مشاورت کی اور نقشے کی مدد سے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر علی قاسم گیلانی نے سابق وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔10مارچ کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ گراونڈ میں منعقدہ جلسے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔