خبرنامہ پاکستان

پیپلزپارٹی کو پانچ سال میثاق جمہوریت کی وجہ سےملےتھے: پرویز

اسلام آباد: (آئی این پی) وزیر اطلاعات پرویز رشید کا عمران خان پر الزامات کا نیا وار ۔ بحثیت قومی کرکٹ کپتان پوری ٹیم کو پیسے کی خاطر فروخت کرنے کا مرتکب قرار دیدیا۔ پرویز رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو پتا ہونا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کو پانچ سال میثاق جمہوریت کی وجہ سے ملے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف عید کی خوشیاں ہم وطنوں کے ساتھ منائیں گے۔ ایسے ٹی او آرز قبول نہیں جن سے انتقام کی بو آتی ہو ۔