خبرنامہ پاکستان

پیپلزپارٹی کے15دسمبرکو ملتان جلسہ کی تیاریاں عروج پر

پیپلزپارٹی کے15دسمبرکو ملتان جلسہ کی تیاریاں عروج پر
ملتان(ملت آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے 15دسمبر کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹڈیم میں منعقدہ جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،جلسہ سے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری خطاب کریں گے، جلسہ میں چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کریں گے جبکہ جلسہ عام کے موقع پر سابق گورنرپنجاب ذوالفقارکھوسہ،سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمدکھوسہ سمیت جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی متوقع ہے۔تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری 15دسمبر کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،پیپلزپارٹی کے ملتان جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔15دسمبر کے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کے تمام اہم رہنماؤں نے ملتان میں ڈیرے جمالئے ہیں جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی گزشتہ دو ہفتوں سے ملتان وجنوبی پنجاب میں بھرپورعوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔پیپلزپارٹی ملتان کی ضلعی قیادت کی طرف ملتان شہر میں مختلف مقامات پر کیمپ بھی قائم کردئیے گئے ہیں جہاں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے مقامی رہنما وکارکنان کی طرف سے شہریوں کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت کی طرف سے جنوبی پنجاب کی تنظیموں کو جلسہ میں کم ازکم ایک لاکھ افراد کی شرکت کاٹاسک دیا گیا ہے ،جلسہ کیلئے ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹڈیم گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں ماضی میں شہیدذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بے نظیر بھٹوشہید ،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اورچئیرمین تحریک انصاف عمران خان بھی تاریخی جلسوں سے خطاب کرچکے ہیں ،ادھر پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پیپلزپارٹی ملتان میں دو روزقیام کریں گے، 15دسمبر کو بلاول بھٹوزرداری گیلانی ہا?س پہنچیں گے ،نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد وہ جلسہ گاہ کا رخ کریں گے۔جلسہ سے خطاب کے بعدوہ واپس گیلانی ہا?س آئیں گے،16دسمبر ہفتہ کی صبح چئیرمین پیپلزپارٹی پارٹی رہنما?ں وکارکنوں ،تاجروں،ڈسٹرکٹ بار اورہائیکورٹ بار کے وکلاء کے وفود سے ملاقاتیں کریں گے ،بلاول بھٹو ملتان میں اپنے قیام کے دوران اٹھائیس کنال رقبے پر زیرتعمیربلاول ہاؤس کا بھی دورہ کریں گے۔16دسمبرکی سہ پہروہ کراچی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری 15دسمبر کو ملتان جلسہ سے خطاب کے موقع پرجنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے تحریک کااعلان بھی کریں گے،پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کا ملتان جلسہ ان کی طرف سے آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آغاز بھی ہوگا،جلسہ کے موقع پر مسلم لیگ ن سے ناراض سابق گورنرپنجاب سردارذوالفقارعلی کھوسہ،سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمدکھوسہ سمیت جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان بھی متوقع ہے۔