خبرنامہ پاکستان

پیپلز پارٹی پانامہ لیکس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگی:کھوسہ

پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کے ایشو پر مسلم لیگ(ن) سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی اورہم سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف کے پاس اقتدا ر سے چمٹے رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے،وہ گزشتہ روز بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر چودھری محمد منشا باٹھ ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر بات چیت کررہے تھے، ،سابق صدر بار چودھری محمد اشرف، سابق ایم پی اے چودھری شہزاد سعید چیمہ اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں،انہوں نے کہا شریف خاندان مرضی کے ٹی او آرز کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہا ہے ہماری خواہش ہے کہ متفقہ ٹی او آرز لا کر حکمران خاندان کی لوٹ مار سے قوم کو آگا ہ کیا جائے ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ٹی او آرز سے وزیراعظم اور انکے خاندان کا نام نکالنا چاہتے ہیں،اگر وزیراعظم اور انکا خاندان ہی نکل گیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے، پانامہ پیپرز نے شریف خاندان کی میگا کرپشن اور لوٹ مار کا پول کھول دیا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے سیاسی زوال سے نہیں بچا سکتی،سابق گورنر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے متوقع انتخابات میں بہترین نتائج دیگی پیپلز پارٹی کو بڑے بڑے ڈکٹیٹر اپنے منفی ہتھکنڈوں سے بھی ختم نہ کرسکے اب بھی کوئی مائی کا لال اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا ،ایک سوال پر انہوں نے کہا وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان ڈاکٹر عاصم کی جعلی وڈیو تو چلا دیتے ہیں مگر چھوٹو گینگ کے سربراہ کی وڈیوچلانے سے قاصرہیں،انکی سوئی صرف ایان علی پر ہی اٹکی ہوئی ہے اور اعلیٰ عدلیہ کے واضح احکامات کے باوجو د ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے،وزیرداخلہ نے اپنی متبادل حکومت قائم کررکھی ہے اور انکا ہر اقدام پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے ہے،اس سے قبل چودھری محمدمنشاباٹھ نے سابق گورنر کے اعزاز میں عصرانہ بھی دیا۔