خبرنامہ پاکستان

پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ ختم کروانے کیلئے خورشید شاہ کے چیمبر پہنچ گئے

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے بائیکاٹ کو ختم کروانے کے لئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے چیمبر پہنچ گئے، اپوزیشن لیڈر سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی،پیپلز پارٹی نے مشاورتی اجلاس میں شریک ہونے کا اعلان کردیا۔ سپیکر کے توسط سے پاکستان پیپلز پارٹی کے 9 نکاتی مطالبات حکومت کو بھیج دیئے گئے سپیکر سے پی پی پی کے پارلیمانی رہنما سید نوید قمر کی بھی ملاقات ہوئی پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس اب بدھ کی بجائے (کل) جمعرات کو ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سید نوید قمر شریک ہوگئے بدھ کو حکومت میں نچلی سطح پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مطالبات پر مشاورت ہوگی۔ پارلیمنٹ سے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی آئینی ترمیم کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا جائے گا برف پگھلنے لگی ہے اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو اہم معاملات پر پارلیمانی رہنماؤں کے توسط سے آمادہ کرلیا گیا ہے۔ ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے تحت بدھ کو سپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات کی پارٹی کے چیف وہپ اعجاز جاکھرانی بھی موجود تھے اس سے قبل سپیکر کی اپنے چیمبر میں نوید قمر سے بھی ملاقات ہوئی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کیں بعد ازاں سپیکر سردار ایاز صادق سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات میں بھی پیپلز پارٹی کے تحفظات اور مطالبات پر بات چیت ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمانی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا ہے جو کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آئینی روم میں ہوگا دونوں ایوانوں کی تمام بیس پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کرلیا گیا ہے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی آئینی ترمیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کی آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی و سینٹ سے منظوری کے ٹائم فریم پر بھی بات چیت ہوگی اس معاملے پر حکومت ہوم ورک مکمل کرکے اجلاس میں شریک ہوگی بدھ کو حکومت میں اعلیٰ سطح پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نو نکاتی مطالبات کے آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جمعرات کے اجلاس میں حکومت کی طرف سے باضابطہ طور پر پی پی کے مطالبات کے حوالے سے موقف سے آگاہ کیا جائے گا سپیکر سردار ایاز صادق کی ملاقات کے بارے میں سید خورشید شاہ نے سید نوید قمر کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔ (ن غ/ ا ع)