خبرنامہ پاکستان

پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے سرکلر ڈیٹ میں بے پناہ اضافے اور حکومت کی طرف سے بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں کو بروقت ادائیگیاں نہ کئے جانے کے معاملے پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سکرٹریٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے جمع کروائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس پر رکن قومی اسمبلی شازیہ مری،رکن اسمبلی اعجاز جاکھرانی، رکن اسمبلی یوسف تالپور، رکن اسمبلی منور علی تالپور،رکن اسمبلی عمران ظفر لغاری اور رکن اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کے دستخط موجود ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ سرکلر ڈیٹ میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے، حکومت کی طرف سے بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں کو بروقت ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں، جس سے عوام میں معاملے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، وزارت پانی و بجلی کے وزیر کی اس اہم مسئلے پر توجہ دلانہ چاہتے ہیں،ایک رپورٹ کے مطابق بجلی پیدا کرنے والی 13پرائیوٹ کمپنیوں نے سوورن گارنٹی کے تحت ازخود بل وصول کرنے شروع کر دیئے ہیں،اس معاملے پر حکومت کی عدم توجہ انتہائی مایوس کن ہے۔(ار)