خبرنامہ پاکستان

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود چکنا چور ہوجائیں گے: مولا بخش چانڈیو

عمرکوٹ: (اے پی پی)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جس نے بھی پیپلز پارٹی کو چھوڑا وہ سیاسی طور پر خود ہی ختم ہو گیا۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے اور مائنس ون کا خواب دیکھنے والوں کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کے معاملے پر منافقت کی جارہی ہے کہ اسے عدالت نے چھوڑا ہے۔ عدالت نے واضح کہا تھا کہ حکومت عدالت کے کندھے پر بندوق نہ چلائے، ای سی ایل سے نام نکالنا حکومت کا کام ہے۔