خبرنامہ پاکستان

پیپلز پارٹی کیلئے بڑی خوشخبری

پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (ملت آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا‘ مخدوم شہاب الدین نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں پی پی پی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی نے سنایا۔ مخدوم شہاب الدین نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کی تھی۔ مخدوم شہاب الدین نے علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی۔

………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے….عمران فاروق قتل کیس: 3 اہم ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) عمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم لندن کے 3 رہنماؤں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایم کیوایم لندن کے تینوں رہنماؤں انور حسین، افتخار حسین اور کاشف خان کامران کے ریڈوارنٹ جاری کئے جائیں گے، ایف آئی اے کے درخواست پر وزارت داخلہ نے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی منظوری دی۔ ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے فرانس میں انٹر پول ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پاکستان واپس لائے گا۔ خیال رہے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں گزشتہ سماعت پر ایف آئی کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس کا چالان جمع نہ کرائے جانے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ جس پرعدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا اور ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک مکمل چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔ گرفتار تینوں ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کی گئی۔ یاد رہے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما عمران فاروق کو ستمبر 2010 میں گرین لین کے علاقے میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے۔