خبرنامہ پاکستان

پیپلز پارٹی کی حکومت نے عملی طور پر عوامی خدمت کو ترجیح دی

ملتان (ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عملی طور پر عوامی خدمت کو ترجیح دی جبکہ موجودہ حکمران چار سال گزرنے کے باوجود ابھی تک تقریروں سے عوام کا پیٹ بھر رہے ہیں۔ الزامات کی سیاست ناکام ہو چکی ہے اب عوام اپنے مسائل حل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جب بھی صاف و شفاف الیکشن ہوں گے پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی ایلم پور کے وائس چیئرمین خضر حیات بوہنہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے سینئررہنما سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی انشاء اللہ اقتدار میں آکر عوام کی مزید خدمت کرے گی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سوچ اور افکار کو بلاول بھٹو کی قیادت میں آگے لیکر چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے سید علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے علاقہ کے لوگوں کی دعاؤں کا شکرگزار ہوں اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی ، سید علی حیدر گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور عام انتخابات میں ثابت ہو جائے گا کہ عوام آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے کتنی محبت کرتے ہیں اورپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین ملک اللہ یار اوبھایا ، ملک عطاء وینس، ملک دستگیر اٹھنگل، ناصر خان بادوزئی، ملک شکیل لابروائس چیئرمین رضوان ہانس سمیت لیاقت بوسن، ملک غلام عباس مہے ، اللہ دتہ کاشف بوسن، اللہ بخش ہراج ،سجاد وینس، صداقت بچہ، حامد بچہ، ارشد مہے ، ملک الطاف گرا ، اسلم ڈوگر، رانا ارشد ، ملک محمد یار انجم اوبھایا، مہر نذر کھکھ ، محسن کھادل، مٹھو گجر ، آصف لابر، محمود سرور ، اکرم وینس ، رانا افضل، شبیر گرو ، خالد ہراج، سجاد شاہ، مہر عون عباس چاون، اعجاز بوسن،فرحان خان ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے دریں اثناء سید یوسف رضا گیلانی، سید عبد القادر گیلانی اور سید علی حیدر گیلانی کا یوسی ایلم پور پہنچنے پر معززین علاقہ اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔