خبرنامہ پاکستان

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (کل) پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر صدارت (کل)بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،جس میں (کل)بدھ سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارٹی کارکنان کی گرفتاریوں،ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ولوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل پر احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس (کل)بدھ کو سہ پہر3بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر صدارت(کل) بدھ کودوپہر12بجے کمیٹی روم نمبر 1میں ہوگا،اجلاس میں پیپلزپارٹی کی طرف سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی و لوڈشیڈنگ،ملک کے بڑھتے ہوئے اندروانی و بیرونی قرضوں، سندھ میں پانی کی کمی کی صورتحال ، پیپلز پارٹی کارکنان کی گمشدگی اور غیرقانونی گرفتاریوں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔