خبرنامہ پاکستان

پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (کل) ہوگی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (آج)ہفتہ کو ہوگی ،سابق صدر آصف علی زرادری اے پی سی کی صدارت کریں گے،4نکاتی آل پارٹیز کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ‘ فوجی عدالتوں کی بحالی اور ان کی حدود کا تعین ‘ فاٹا اصلاحات کے عمل کا جائزہ اور پختونوں کی مبینہ گرفتاریوں کا جائزہ لیا جائیگا۔مسلم لیگ (ن)کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو اے پی سی کا ایجنڈا بھجوا دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے(آج)زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ملٹی پارٹی کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے سیاسی پارٹیوں کی قیادت کو ارسال کر دیئے جس میں سابق صدر کی جانب سے کہا کہ ملک کو اس وقت متعدد مسائل کا سامنا ہے جس کے لئے سیاسی پارٹیوں کو سر جوڑ کر غوروخوض کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے اس کانفرنس کا انعقاد 4 مارچ کو صبح گیارہ بجے زرداری ہاؤس میں کیا جا رہا ہے۔ زرداری ہاؤس کا پتہ ہاؤس نمبر 8 ، سٹریٹ نمبر 19، سیکٹر F-8/2 ہے۔ ہر سیاسی پارٹی چار رکنی وفد اس کانفرنس میں بھیج سکتی ہے۔ دعوت نامہ کے ساتھ کانفرنس کا ایجنڈہ بھی منسلک ہے جس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر گزشتہ دو سالوں میں عملدرآمد اور اس سے سیکھے جانے والے اسباق، فوجی عدالتوں کی دوبارہ منظوری دینی ہے یا نہیں اور اگر دینی ہے تو اس کے کیا پیرامیٹر کیا ہونے چاہئیں، نیشنل ایکشن پلان کے حصہ کے طور پر فاٹا اصلاحات پر عملدرآمداور ان اصلاحات کے مختلف پہلووں پر گفت و شنید کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ کوئی بھی معاملہ جس پر غو رو خوص کرنا جروری سمجھا جائے زیرِ غور لایا جائے گا۔ (ن غ/ ر ڈ)