خبرنامہ پاکستان

پیپلز پارٹی کے عدم تعاون سے جمہوریت کا لبادہ اتر جائے گا: پرویز رشید

پیپلز پارٹی کے عدم تعاون سے جمہوریت کا لبادہ اتر جائے گا: پرویز رشید
اسلام آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت آج بھی زندہ ہے۔ بروقت انتخابات اور سویلین بالا دستی کیلئے پیپلز پارٹی سے تعاون مانگا، کبھی ذاتی یا جماعتی مفاد میں ہاتھ ملانے کی بات نہیں کی۔ عدم تعاون سے جمہوریت کا لبادہ اتر جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیند اب پیپلز پارٹی کی کورٹ میں ہے۔ انہیں ثابت کرنا ہے کہ وہ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے وارث ہیں یا غیر ملکی ایجنڈے کے پیروکار ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ قومی مفادات میں ہمیشہ سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمارا ساتھ دیں تو کردار ادا کریں گے۔ پیپلز پارٹی والے ہماری پیشکش پر خوفزدہ نہ ہوں۔ ہم آپ سے جمہوری طرز عمل کی توقع رکھتے ہیں۔

بروقت انتخابات اور سویلین بالا دستی کیلئے پیپلز پارٹی سے تعاون مانگا، کبھی ذاتی یا جماعتی مفاد میں ہاتھ ملانے کی بات نہیں کی۔ عدم تعاون سے جمہوریت کا لبادہ اتر جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیند اب پیپلز پارٹی کی کورٹ میں ہے۔ انہیں ثابت کرنا ہے کہ وہ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے وارث ہیں یا غیر ملکی ایجنڈے کے پیروکار ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ قومی مفادات میں ہمیشہ سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمارا ساتھ دیں تو کردار ادا کریں گے۔