خبرنامہ پاکستان

پیپلز پارٹی کے میڈیا ٹرائل پر لاکھوں ڈالرز خرچ کئے گئے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے میڈیا ٹرائل پر لاکھوں ڈالرز خرچ کئے گئے، بلاول بھٹو

کراچی:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کئے گئے۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ صحافیوں کے خلاف دنیا میں کہیں بھی جرم ہو، پیپلز پارٹی نے اس کی مذمت کی ہے۔ بےنظیر بھٹو نے میڈیا پرعائد آمریت کے سیاہ قوانین کا خاتمہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کئے گئے، اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی کہ صحافیوں کو مکمل تحفظ ملے، ہم نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی حمایت کی۔ صحافیوں کو تحفظ اور ان کے مجرموں کو سزائیں دلانے تک جدوجہد کریں گے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد سزاوَں سے نہیں بچنے چاہئیں، ایسے مجرموں کو میسر چھوٹ کے خاتمے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کیلئے ٹکراو، سیاست کی نفی ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوشش کی گئی توبھرپور مزاحمت کریں گے ،جمہوریت کی خامیاں مضبوط اور لگاتار جمہوریت سے ہی دور ہو سکتی ہیں، چوہدری نثار علی خان اس وقت اپنی جماعت کے متحرک سرکل سے باہر ہیں، ان کے بیانات ان کی اپنی سیاست اور سیاسی خیالات کی عکاسی کرتے ہیں، بار بار کہا کہ حکومتی اقتدار کی مدت چار سال ہونی چاہئے، میری اس تجویز کو مسلم لیگ اور پی ٹی ائی نے سپورٹ نہیں کیا۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے ٹکراو، سیاست کی نفی ہے ، سیاست یہ ہے کہ ملکی مفاد، قومی وقار اور عوام کے حقوق کیلئے بے خوف و خطر عملی اقدامات بھی کئے جائیں اور ہر سطح پر اواز بھی بلند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں کر سکتی اور ہم ایسی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کریں گے کیوں کہ ایسا کوئی بھی اقدام ائین پاکستان اور قائد کے اصولوں کے منافی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم خراب حالات کی اڑ میں نئے نئے تجربات کرتے رہے جو ہمارے لئے تباہ کن ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خامیاں مضبوط اور لگاتار جمہوریت سے ہی دور ہو سکتی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آرمی چیف نے جمہوریت کو سپورٹ کرنے کا اعادہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔