اسلام آباد:(آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کسی دباومیں آنے والے نہیں،پی آئی اے کی بحالی کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔
وزیراعظم کی زیرصدارت غیررسمی مشاورتی اجلاس میں وزیراطلاعات پرویزرشید ،سنیٹر مشاہد اللہ ،سیکرٹری سول ایوسی ایشن سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ادارے کی بحالی کیلئے اب تک کی جانیوالے کوششیں قابل ستائش ہیں ادارے کی بہتری کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ قومی ادارے کی بہتری کیلئے کسی دباو میں نہیں آئیں گے۔
سیکرٹری سول ایوی ایشن اورچیئرمین پی آئی اے کی طرف سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی،جس میں بتایا گیا کہ دفاتر کی تالابندی ختم اورملازمین کام پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔