خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے، ہوابازی اورانتظامی شعبہ جات الگ کرنے کی منظوری

پی آئی اے، ہوابازی اورانتظامی شعبہ جات الگ کرنے کی منظوری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر اعظم نے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل شروع کرنے اور پی آئی اے، ہوابازی اور انتظامی شعبہ جات الگ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کے امور اورریونیو کی بنیاد پرسرمایہ کاروں سے معاہدے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل کو لیزپر دینے کے امور بھی زیر غور آئے، اس موقع پر وزیرنجکاری دانیال عزیز نے دونوں اداروں کے مالی، انتظامی معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی بدانتظامی سے ادارے مالی تباہی کی طرف گئے، اداروں کی تباہ حالی سے ملازمین اور حکومت کیلئے بھی مشکلات پیدا ہوئیں۔ اجلاس میں پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی، اس کے علاوہ پی آئی اے، ہوابازی اور انتظامی شعبہ جات الگ کرنے کی بھی منظوری دی، اجلاس میں وزیراعظم نے ملازمین کے مسائل سمیت دیگر امور پر جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جزوی نجکاری کے عمل کا آغاز