خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

پی آئی اے ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

کراچی:(ملت آن لائن) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے اپنے ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔ پی آئی اے کے جرنل مینجر کمپنسیشن نے ادارے کے ملازمین کے سوشل میڈیا کے استمال پر پابندی لگا دی ہے۔ جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملازمین اب واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائیٹس کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ ملازمین کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔ پی آئی اے کے اجلاس پر کروڑوں روپے خرچ، نتیجہ صفر پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جرنل مینجر کمپنسیشن کی جانب سے لگائی گئی اس پابندی کا مقصد ادارے کی نااہلی اور کرپشن سے متعلق باتیں عوام سے اوجھل رکھنا ہے۔

…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…احکامات ملنے پر عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں، آئی جی سندھ

کراچی آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ اگر انہیں احکامات ملے تو وہ عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ وی وی آئی پی مومنٹ کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کیا جائے، اس کے علاوہ مستقل رکاوٹیں بھی ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کے شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ اے ڈی خواجہ کی جگہ نئے آئی جی کے لیے وفاق کو خط صوبے میں نئے آئی جی کی تعیناتی سے متعلق اے ڈی خواجہ نے کہا کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، اگر انہیں احکامات ملیں گے تو اپنا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے لیے 3 مرتبہ کوششیں کرچکی ہے تاہم اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اب وفاق نے ان کی جگہ عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔