خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے میں ریفرنڈم کا حکم نامہ مسترد

چیف جسٹس کا پائلٹس

پی آئی اے میں ریفرنڈم کا حکم نامہ مسترد

کراچی :(ملت آن لائن) پی آئی اے میں نئے ریفرنڈم کے احکامات مسترد کر دیئے گئے، ایئر لیگ کی جانب سے دائر درخواست پر این آئی آر سی نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔ این آئی آر سی کی جانب سے پہلے جاری کی گئی ججمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایئر لیگ کے کارکنوں کا سی بی اے آفس میں رش لگا ہوا ہے، این آئی آر سی نے 12 فروری کو تمام یونین رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ این آئی آر سی اسلام آباد بینچ کی جانب سے پی آئی اے میں نئے ریفرنڈم نہیں کرائے جاسکے، گزشتہ پیپلزیونٹی کےعہدیداروں نے جنرل مینجر آئی آر راشد ظفر کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا تھا، موجودہ سی بی اے ائیرلیگ اورپیپلزیونٹی کے کارکنوں کے درمیان لڑائی کی نوبت تک آگئی تھی۔ پی آئی اے ہیڈ آفس میں دونوں گروپ آمنے سامنے آگئے، پی آئی اے سیکیورٹی اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔
قانون کے تحت ریفرنڈم کا انعقاد چاہتے ہیں، صدرائیرلیگ
پیپلزیونٹی نے عدالت کے حکم کے مطابق نئے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا، جبکہ جنرل مینجر آئی آر راشد ظفر نئے ریفرنڈم کے احکامات دینے سے گریزاں ہیں۔