اسلام آباد:(آئی این پی)زرداری دور میں پی آئی اے کو جیٹ فیول کی مد میں کروڑوں کا ٹیکہ لگایا گیا۔ ایک ہی روٹ پر طیاروں میں فیول کےاستعمال میں 500 فیصد کا فرق پکڑا گیا۔ آڈیٹر جنرل کی جانب سے معاملہ مشکوک قرار دے دیا گیا۔ دنیا نیوز نے دستاویزی ثبوت حاصل کر لیا۔دستاویز کے مطابق 2012ء میں چھ ماہ کے دوران پی آئی اے میں 61 ارب روپے مالیت کے جیٹ فیول کے استعمال میں خورد برد پائی گئی۔ ایک ہی روٹ پر طیاروں میں 300 سے 500 فیصد تک فیول کم زیادہ استعمال ہوا۔ایک ہی جہاز کراچی سے لاہور 20 ہزار کلو گرام فیول میں اور واپس کراچی 53 ہزار کلو گرام برن آف سے پہنچتا رہا! آڈیٹر جنرل نے پی آئی اے کا ریکارڈ اس اعتراض کے ساتھ مسترد کر دیا ہے کہ فیول کے منطقی حساب کتاب اور پیش کردہ اعداد و شمار میں بہت زیادہ تضاد ہے۔