خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے نے حج آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) قومی ائیر لائن (پی آئی اے )نے حج آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔. پی ٹی وی نے ترجمان پی آئی اے کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ قومی ائیر لائن کی آخری حج پرواز پی کے 3528 دو سو حجاج کرام کو لے کر کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن نے مجموعی طور پر 248 پروازوں کے ذریعے 51 ہزار سے زیادہ حجاج کرام کو وطن وآپس لا کر حج آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔