خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے نے نئی ویب سائٹ کا ٹرائل ورژن لانچ کر دیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے اپنی نئی ویب سائٹ کا ٹرائل ورژن لانچ کر دیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے اپنی نئی ویب سائٹ کا ٹرائل ورژن پیش کر دیا ہے جسے صارفین کے رائے سے چند ہفتوں میں مستقل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائل ورژن میں صارفین کی رائے سے چندہفتوں میں ویب سائٹ مستقل کردی جائیگی جبکہ نئے سال کی پہلی ششماہی تک چیک ان اوراضافی سامان کی بکنگ بذریعہ ویب ہوسکیں گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے ایک سے زائدسیکٹرزپرآن لائن ریزرویشن سہولت بہترکر دی گئی ۔