اسلام آباد(آئی این پی)پی آئی اے نے ملکی اورغیرملکی پروازوں کیلئے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا۔کراچی سے لاہوریا اسلام آباد یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت ساڑھے سات ہزارروپے سے شروع ہوگی۔قومی ایئرلائن کی جانب سے خوشخبری۔پی آئی اے نے ملکی اورغیرملکی پروازوں کیلئے کرائے میں کمی کردی۔کراچی سے لاہوریا اسلام آباد یک طرفہ کرایہ ساڑھے سات ہزارروپے سے شروع ہوگا۔کراچی سے عمرہ زائرین کیلئے ٹکٹ چوالیس ہزارپانچ سوروپے جبکہ لاہوراسلام آباد کے عمرہ زائرین کیلئے چون ہزارپانچ سوروپے کردیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طورپرنافذالعمل ہوگا ۔