خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کا روٹ تکنیکی وجوہات کی بناء پر تبدیل

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (ملت + اے پی پی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کے روٹ کو تکنیکی وجوہات کی بناء پر تبدیل کر دیا ہے ۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی پرواز نمبر PK-760کو ضروری رپیئرنگ کے لئے ریاض ایئر پورٹ پر اتارا گیا ہے جس کے بعد اس پرواز کے روٹ میں تبدیلی کر دی گئی ہے اب یہ پرواز لاہور کی بجائے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کریگی ‘اس پرواز کے تمام مسافروں کو لاہور پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں ۔پی آئی اے نے مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت کی ہے ۔