خبرنامہ پاکستان

پی آئی اےکی حج پرواز329حجاج کولےکرلاہورپہنچ گئی

کراچی: فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 329 حجاج کو لے کر پی آئی اے کی حج پروازلاہور پہنچ گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا جس کے لیے پی آئی اےکی پرواز پی کے 3004 کے ذریعے 329 حجاج کرام کو لاہورپہنچا دیا گیا۔

پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے حجاج کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے گئے اورانہیں مبارکباد بھی دی گئی۔

اسی طرح نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 417 سے 220 حاجی لاہور پہنچے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ اورمدینہ منورہ سےخصوصی اور شیڈول پروازیں چلائی جارہی ہیں جن کے ذریعے 68 ہزار سے زائد حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حجاج کواسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا جائے گا۔