کراچی:(ملت آن لائن) پی آئی اے کو سدھارنے کیلئے سربراہ ایئرمارشل ارشد ملک نے سخت فیصلے کرتے ہوئے ملازمین کو اب ڈیوٹی کیلئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کی عادتیں سدھارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پی آئی اے ملازمین کے لیے اب ڈیوٹی کیلئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
پی آئی اے کے سربراہ ایئرمارشل ارشد ملک نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں جنرل ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی حاضری ٹی ایم ایس پر لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔
سرکلر کے مطابق ہیڈ آفس میں ڈیوٹی اوقات صبح 9سےشام 5بجکر30منٹ کردیئے گئے، پی آئی اےاسٹاف 3دن تاخیرسے آئے گا تو ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی۔
سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی نہ کرنے والوں کو3بار وارننگ کے بعد محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا اور تمام شعبوں کے سربراہان ملازمین کی حاضری کی مکمل رپورٹ سی ای او کو دیں گے۔