خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے کے طیاروں کا رنگ اور لوگو تبدیل کرنے کا منصوبہ

پی آئی اے کے طیاروں کا رنگ اور لوگو تبدیل کرنے کا منصوبہ

لاہور:(ملت آن لائن) قومی فضائی ایئرلائن پی آئی اے کے طیاروں کا رنگ اور لوگو تبدیل کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے جس کے تحت پی آئی اے کے طیاروں کی دم پر اب قومی پرچم کی جگہ قومی جانور مارخور نمایاں ہوگا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح ہے اور اس موقع پر منصوبہ ہے کہ اسلام آباد کے نئے ایرپورٹ پر پی آئی اے کا جو سب سے پہلا طیارہ لینڈ کرے گا وہ ایک نئے انداز میں نظر آئے۔ اس حوالے سے طیاروں کا ڈیزائن اور لوگو تبدیل کیا جارہا ہے جس کے تحت پی آئی اے کے طیاروں کی دم پر قومی پرچم کی جگہ قومی جانور مارخور پینٹ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں مختلف ڈیزائنز زیرغور ہیں۔
طیاروں کی دم پر قومی پرچم کی جگہ قومی جانور مارخور پینٹ کیا جائے گا
ادھر ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کے ڈیزائن میں تبدیلی کی منظوری پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے نہیں لی گئی ہے جو کہ ضروری ہے۔ خود پی آئی اے میں بھی بعض افسران طیاروں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویر لگانے کو مناسب خیال نہیں کررہے ہیں۔