خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے؛ مسافر کے کھانے سےکیڑےنکل آئے

لاہور: (اے پی پی) پی آئی اے کی لاجواب سروس کا ایک اور کمال ، کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز میں مسافر کے کھانے سے کیڑے نکل آئے ، مسافر سے ویڈیو دنیا نیوز نے حاصل کر لی ۔ پی آئی اے قومی ایئر لائن ، باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، یہ تو ہے دعویٰ جو صرف دعویٰ ہی رہ گیا ۔ دوران پرواز سب کچھ کھانے کو ملے گا ۔ چکن ، گوشت ، چاول ، بریانی ، سلاد ، اور ساتھ میں میٹھا جس میں بہت سارے کیڑے ، جی ہاں یہ ہوا کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز کے مسافر کے ساتھ ۔ پرواز تھی کوالالمپور سے لاہور ، مسافر نے کھانا مانگا ، تو فوری ملا لیکن میٹھے میں چھوٹے چھوٹے کیڑے بھی ساتھ ملے ، کچھ دن قبل ہی قومی ایئر لائن نے مینیو تبدیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اب ملکی اور غیر ملکی پروازوں پر ملے گا تازہ اور معیاری کھانا ۔