خبرنامہ پاکستان

پی آئی اےکا نیا کارنامہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) باکمال لوگ، لاجواب سروس۔ پی آئی اے کی نیویارک سے آنے والی پرواز مسافروں کا سامان لاہور چھوڑ آئی۔ مسافروں نے بینظیر ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔ قومی ایئرلائن نے مسافروں کا سامان چھوڑ آنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے نیویارک سے رات 8 بجے چلنے والی پرواز 12 گھنٹے بعد گزشتہ رات 10 بجے لاہور پہنچی جہاں سے فوکر طیارے کے ذریعے مسافروں کو اسلام آباد پہنچایا گیا لیکن ان کا سامان لاہور ہی چھوڑ دیا گیا۔ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو سامان لاہور رہ جانے کی اطلاع دی گئی جس پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارہ بجے تک سامان لاہور سے اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا