خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے طیارہ حادثہ عالمی میڈیا کی بھی بریکنگ نیوز

لاہور: (ملت+اے پی پی) چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے کا حادثہ بین الاقوامی میڈیا پر بھی ہیڈ لائن بن گیا۔ دنیا نیوز نے خبر دی تو عالمی میڈیا پر بھی دنیا نیوز کی خبر چلتی رہی۔ تمام عالمی نشریاتی اداروں نے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا۔ سی این این نے جنید جمشید کا نام لے کر حادثے کا ذکر کیا۔ یورو نیوز نے بھی خبر کو ہیڈ لائن میں جگہ دی۔ بی بی سی نے بھی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا۔ بھارتی میڈیا نے بھی حادثے کی خبر کو بھرپور کوریج دی۔