خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے کاطیارہ53 لاکھ میں فروخت

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پی آئی اے طیارے کی فروخت کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے قائم مقام سی ای او نے ملین ڈالرز مالیت کا طیارہ صرف 53 لاکھ میں فروخت کر دیا ہے۔ اس طیارے کی فروخت میں نہ تو کوئی ٹینڈر شائع کیا گیا اور نہ ہی حکومت سے اجازت لی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کی جائیں کہ طیارہ بغیر ٹینڈر کے کس طرح فروخت کیا گیا اور قائم مقام جرمن سی ای او کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا طیارہ قابل پرواز تھا، جسے پرواز کا سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا۔ پی آئی اے کے طیارے 310 کی مارکیٹ ویلیو کئی ملین ڈالرز ہے، تاہم اسے چند لاکھ روپوں میں فروخت کر دیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی آئی اے کے طیارے کو اسرائیلی فلم کی شوٹنگ کیلئے مالٹا بھی بھیجا گیا تھا۔ کیا اسرائیل کشمیر کی فلم کیلئے اپنا طیارہ پاکستان کے حوالے کرے گا؟