خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن شدید بحران کا شکار

کراچی: (ملت+اے پی پی) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، پی آئی اے شدید بحران کا شکار، قومی فضائی کمپنی کا کوئی سربراہ ہے نہ نظام۔ دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 9 اے ٹی آرز سمیت پی آئی اے کے 15 طیارے گراؤنڈ ہیں جبکہ فلائیٹ آپریشن صرف 21 طیاروں سے چلایا جا رہا ہے۔ وزیر مملکت محمد زبیر نے قومی ائیرلائن میں بحران کی تردید کی اور کہا اعظم سہگل نے بیوروکریسی کے رویہ کے باعث عہدہ نہیں چھوڑا۔ حکومتی کے دعوے اپنی جگہ لیکن یہ حقیقت ہے کہ کبھی دنیا کی بہترین ائیر لائن سمجھی جانے والی پی آئی اے اس وقت اپنی تاریخ کے بڑے بحران سے گزر رہی ہے۔